تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11

کراچی:منگھو پیر میں رینجرز سرچ آپریشن،دو سوافراد گرفتار

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن مکمل ہو گیا۔ تلاشی کے دوران دو سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔



رینجرز کے مطابق سلطان آبادمیں آپریشن کے دوران حراست میں لئے جانے والوں میں سے چار افراد جرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ آپریشن پانچ گھنٹے جاری رہا۔آپریشن کے بعد علاقے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران دو سو سے زائد افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد بھی زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.