1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
سکھر: شادی میں ہوائی فائرنگ ،تصادم چار زخمی
اے آر وائی - سکھر : سکھر کے علاقے بھٹہ روڈ پر شادی ہال کے باہر بندھانی برادری کے نوجوانوں کی جانب سے شدید فائرنگ پر مقامی افراد کا احتجاج ہاتھا پائی میں بد ل گیا ۔تصادم کے ننتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جن کو پولیس نے بر وقت پہنچ کر جی ایم سی ہاسپٹل منتقل کر دیا جبکہ اے سیکشن تھا نہ پر بندھانی اور میرانی برادری کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔