تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11

گولارچی:سہیلی کوبچانےکی کوشش،تین بہنیں بھی ڈوب گئیں

اے آر وائی - بدین : تعلقہ گولارچی کے نواحی گوٹھ مینھ وسایو عالمانی میں سہیلی کو بچانے کے دوران تین بہنوں نے اپنی زندگیاں گنوا دیں ۔



معصوم کلثوم کھیلتے ہوئے پانی کے تالاب میں پاؤں پھسلنے کے سبب گر گئی جس کو بچانے کیلئے تینوں بہنوں نے تالاب میں چھلانگ لگاکر اپنی ڈوبتی ہوئی سہیلی کو بچانے کی کوشش کی تاہم تینوں بہنیں ڈوب گئیں جن کی لاشیں چار گھنٹوں کی تلاش کے بعد برآمد کی گئی۔ چاروں بچیوں کی لاشیں گوٹھ لائی گئیں تو کہرام مچ گیا ہلاک ہونیوالی بچیوں کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.