تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:55

کراچی:محمودآباد میں آپریشن،2 ملزم ہلاک،متعدد گرفتار

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقوں چنیسر گوٹھ اور اعظم بسی میں رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن رینجرز پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔



محمود آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔کارروائی میں اسلحہ بھی برامد کیا گیا ہے، رینجرز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے۔



ذرائع کے مطابق رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا۔ رینجرز کی جانب سے بلدیہ ٹاون اور منگھو پیر کے علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا، آج کی کارروائی بھی اسی کا تسلسل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.