1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
فیصل آباد:ٹریفک حادثےمیں خاتون،3بچوں سمیت6افراد جاں بحق
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں ٹریفک حادثےمیں میاں بیوی اور تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد کے علاقے حاجی آباد کے رہائشی مظفر احمد اپنی بیوی فرزانہ بیٹیوں نوری ، تصور اور بیٹے ولید کے ہمراہ چنیوٹ سے فیصل آباد اپنے موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ دربار چوہڑ شاہ کے قریب سامنے سےآنے والی مسافر وین سےٹکڑا گئے جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار تمام افراد اور ویگن ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملنے پرچوکی جھوک موڑ کی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام جاں بحق افراد کومختلف گاڑیوں اور ایدھی ایمبولنس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال چنیوٹ پہنچایا گیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔