تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:15

ملتان:ڈرائی پورٹ میں آگ بھڑک اٹھی، کوچز جل گئیں

اے آر وائی - ملتان : ملتان ریلوے اسٹیشن کے پرانےڈرائی پورٹ شیڈ میں اچانک آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوچز جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.



ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کے پرانے ڈرائی پورٹ شیڈ پر اور کوچز واشنگ شیڈ پر کھڑی دو کوچز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، واقعے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122 اور ریلوے فائر فائٹرز کی گاڑیاں پہنچ گئیں ۔



تین گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، ڈی ایس ریلوے عبدالرزاق شاہ نے کسی قسم کی تفصیلات بتانے اور سرکاری موقف دینے سے سے انکار کر دیا ، عینی شاہدین کے مطابق آگ ریلوے پهولیس کی غفلت سے لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.