تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:19

کراچی:نامعلوم افراد نے دس سے زائد گاڑیوں کو آگ لگادی

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں نامعلوم افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں مسافر بسوں سمیت دس سے زائد گاڑیوں کو آگ لگادی ہے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں نوافراد کو حراست میں بھی لیاگیاہے ۔



بسوں اور گاڑیوں کو لیاقت آباد،غریب آباد ، شارع قائدین ،ناگن چورنگی ،نیپاچورنگی سمیت دیگر علاقوں میں نذر آتش کیاگیا۔ ملیر اور کورنگی میں بھی نامعلوم افراد نے گاڑیاں جلانے کی کوشش کی ۔ شہر میں گاڑیاں جلانے کے واقعات کے بعد پولیس اور رینجرز کو الرٹ کردیاگیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.