1 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:47
تربت:نمائندہ اے آر وائی نیوزجہانگیر اسلم فائرنگ سے شدید زخمی
اے آر وائی - تربت : تربت میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نمائندہ اے آر وائی نیوز جہانگیر اسلم اور ان کا دوست شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا جہاں جہانگیر اسلم کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
واقعہ تربت روڈ پر اس وقت پیش آیا جب نمائندہ اے آر وائی نیوز جہانگیر اسلم اپنے ایک دوست واحد بلوچ کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جہانگیر اسلم اور واحد بلوچ دونوں زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد مسلح موٹر سائیکل سوار جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
جہانگیر اسلم اور واحد بلوچ کو ڈسٹرکٹ اسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے جہاں جہانگیر کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں سینے اور بازو پر چار گولیاں لگی ہیں ۔