تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:0

شہداد پور :سنگھر مائنر میں پچاس فٹ چوڑا شگاف،دوگاؤں زیرآب

اے آر وائی - شہداد پور : شہداد پور کے قریب سنگھر مائنر میں پڑنے والا شگاف پچاس فٹ چوڑاہو گیا،دوگاؤں اور کھڑی فصل زیرآب آگئی. زیرآب آنے والےگاؤں چوہدری عبدالغفورر آرائیں بالو بھٹی اور چوہدری غفور میں موجود خواتین ،بچے اور مرد حواس باختہ ہوکر گھروں سے نکل آئے250ایکڑ پر کھڑی گنے، کیلے، نئی بوئی گئی کپاس کی فصل سمیت سبزیوں کی مختلف فصلیں ڈوب گئیں .



متاثرہ آبادگاروں نظیر آرائیں و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ آبپاشی کے عملے نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ آبپاشی کے عملے نے نہر میں اضافی پانی چھوڑدیا تھا جسے وہ کنٹرول نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کو بروقت اطلاع دی گئی مگر عملہ تاخیر سے پہنچا جس سے شگاف چوڑا ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.