4 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:5
نوشہرہ: شدت پسندوں نے ایک اور اسکول دھماکے سے اڑادیا
اے آر وائی - نوشہرہ : نوشہرہ کے علاقے اداخیل پایان میں نامعلوم شدت پسندوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول پایان کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔
واقعے میں اسکول کے دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ دھماکا اتنا زور تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی۔
دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دو ہفتے میں اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔