3 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:17
اسلام آباد : 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - اسلام آباد : حساس اداروں نے کارروائی کرکے اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے علی ،عمران شجاع اور حافظ اعزاز نے نیٹو کنٹینرز پر حملے اور انھیں جلانے کے ساتھ دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھہ افراد پر مشتمل یہ گروہ اسلام آباد میں دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔گروہ کے مزید تین ارکان کی تلاش جاری ہے ۔