4 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:10
اسپتال میں ڈھائی دن کا بچہ تبدیل کرکے دوسرامردہ بچہ دےدیا
اے آر وائی - لاہور: لاہور کے بڑے اسپتال میں سجادنامی شخص کےڈھائی دن کے بچے کو انتظامیہ نے بدل دیا اور اس کے بدلے مردہ بچہ باپ کے حوالے کر دیا۔ سجاد اپنے ڈھائی دن کے بچے کو سروسز ہسپتال میں لایا جسے ہسپتال انتظامیہ نے ایک مردہ بچے سے بدل دیا اور ریکارڈ میں بھی تبدیلی کر دی۔ جب بچے کے باپ کو علم ہوا کہ یہ مردہ بچہ اس کا نہیں تو اس نے ہسپتال کی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔
ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اس موقع پر واقعے کی تفتیش کرنے اور موقف دینے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔سجاد اور اس کے رشتے دار وارڈ کے باہر سراپا احتجاج رہے لیکن انتظامیہ لارے لپےدیتے رہے اور اب کل آنےکیلئےکہا۔