تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:18

کراچی میں لاقانونیت جاری ،مزید پانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں حالات بدستور خراب ہیں ۔شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزید پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی کردیےگئے.



پولیس اور اسپتالوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے گٹر باغیچہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق واقع دو گروپوں میں تصادم کے باعث ہوا۔ لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسحاق نامی شخص جاں بحق ہوا۔



گلستان جوہر میں فائرنگ سے بائیس سالہ نوجوان علی نور جبکہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی میں فائرنگ سے چوبیس سالہ عارف مارا گیا ۔ پرانا گولیمار میں ندی کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاشی ملی ۔ شہر میں کشیدہ حالات کیوجہ سے سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.