تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:34

کوئٹہ: ڈاکٹر خلیل کے اغوا کار گروہ کی شناخت ہوگئی، پولیس

اے آر وائی - ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ نذیر احمد کرد نے کہا ہے آئی سی آر سی کے ڈاکٹر خلیل رسجد کے اغواء میں ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی۔ شفیق مینگل کی رہائشگاہ پر دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔



کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈی آئی جی پولیس نذیراحمد نے کہا ڈاکٹر خلیل رسجد کے اغواء کے بعد بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے میں ملوث گروہ کی شناخت ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر خلیل رسجد کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔ دوسری کارروائی میں ایک ٹرک سے سات سو انتالیس کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ڈرائیور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.