تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:57

راجن پور :پل ٹوٹنے سے بس دریا میں جا گری،تین لاشیں برآمد

اے آر وائی - راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں ایک مسافر بس نشتر پل ٹوٹنے سے دریا میں جا گری۔امدادی کارروائی کے دوران دو بچیوں سمیت تین افرد کی لاشیں نکال لی گئیں،باقی کی تلاش جاری ہے۔



حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس کراچی سے کوٹ مٹھن جارہی تھی کہ دریائے سندھ پر بنائے گئے عارضی پل ٹوٹنے کے باعث دریا میں جا گری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔



رضا کاروں نے اکبر، آٹھ سالہ شادرہ بی بی اور ڈیڑھ سالہ اریبا کی لاشیں نکال لی جبکہ باقی کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.