9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:6
بلوچستان کے 5 اضلاع کو تیسرے روز بھی گیس معطل
اے آر وائی - کوئٹہ سمیت صوبے کے پانچ اضلاع میں آج تیسرے روز بھی گیس کی بندش کے باعث شہریوں سخت مشکلات کاسامنا ہے۔ مختلف مقامات پر شہریوں نے احتجاجاً اہم شاہراہیں بلاک کردیں۔
تین روز پہلے جعفر آباد کے علاقے ملگزارمیں اٹھارہ انچ قطرکی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے کوئٹہ ، قلات زیارت پشین مستونگ اور دیگر علاقوں کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ گیس کی معطلی کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔
اس سلسلے میں جب سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جنرل منیجرہارون رشید سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل کرلیا گیا ہے لیکن پریشربننے میں بیس گھنٹے لگیں گے۔