تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:58

کراچی: مائی کلاچی روڈ سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

اے آر وائی - کراچی میں مائی کلاچی روڈ سے ایک پولیس اہلکار کی لاش ملی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ سب انسپکٹر انور شیخ امریکی سفارتخانے کی سکیورٹی پر تعینات تھا۔



ایس پی بلدیہ کے مطابق سب انسپکٹر انور شیخ ڈیوٹی پرموجود تھا کہ اتفاقیہ گولی چلنے سے اس کی ہلاکت ہوئی۔ ڈیوٹی پر تعینات ساتھی پولیس اہلکار سب انسپکٹر انور شیخ کو سرکاری رائفل دے کر گیا تھا۔ گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ اسپتال منتقل کرنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ ایم ایل او سول اسپتال کے مطابق پولیس اہلکار کی ہلاکت اتفاقیہ واقعہ نہیں لگتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.