9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:7
کراچی:زمین کا تنازع،ایک ہلاک ، چار افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل ٹاؤن میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں زمین کے تنازعہ پر بگٹی گوٹ کے مکینوں اور بلڈر کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس کے باعث گوٹ کا رہائشی عاشق حسین جناح اسپتال مین دوران علاج جاں بحق اور سیف الرحمان ،زاہد سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔