تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:34

وزارتوں کے مسئلے پر حکومت سے الگ نہیں ہونگے،حلیم عادل شیخ

اے آر وائی - مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری اور صوبائی مشیر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزراتوں کے مسئلے پر سندھ حکومت سے الگ نہیں ہونگے اور جمہوری حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرینگے ۔



کراچی میں مسلم لیگ ق خواتین ونگ سندھ کی صدر بیگم راحت جاوید کی رہائش گاہ پر اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔ سندھ میں سینیٹ کی نشست کیلئے مسلم لیگ ق مشاورت کررہی ہے اور مرکزی قیادت کے فیصلے کے بعد صورتحال واضح ہوگی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.