تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:16

فیصل آباد: گینگ ریپ کے ملزمان کی فائرنگ، لڑکی زخمی

اے آر وائی - فیصل آباد میں گینگ ریپ کے ملزمان نے صلح نہ کرنے پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بائیس سالہ لڑکی کو زخمی کردیا۔ فیصل آباد کے علاقہ شالیمار پارک کے رہائشی محمد صدیق کی بیٹی ثمینہ کو کچھ عرصہ پہلے پانچ افراد نے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔



ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ملزمان نے متاثرہ خاندان پر صلح کے لئے دباؤ ڈالا ۔ انکار پر دو ملزمان نے فائرنگ کرکے ثمینہ کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔ زخمی ثمینہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.