10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:7
لاہور : طالبات کی ہلاکت کا مقدمہ درج ، 10افراد گرفتار
اے آر وائی - لاہور میں نجی کالج کے کنسرٹ میں بھگدڑ سے طالبات کی ہلاکت پر تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرکے دس افراد گرفتار کرلئے گئے۔
جاں بحق ہونے والی طالبہ ماہین نسیم کے والد کی درخواست پر اتفاقیہ حادثہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے نجی کالج کے ایڈمن منیجر میجر ریٹائرڈ محمد سلیم ، سیکورٹی انچارج محمد اقبال اور آٹھ سیکورٹی گارڈز گرفتار کرلئے ہیں۔ پرنسپل آغا طاہر کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔