تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:53

کراچی: گلشن حدید میں پولیس مقابلہ، ایک دہشت گرد گرفتار

اے آر وائی - سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق ملزم سیفل بگٹی عرف سوریا کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہے۔ ملزم اوراس کےساتھی دھابے جی میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں ملوث ہیں۔



پولیس کے مطابق ملزم سندھ بھر میں متعدد ریلوے ٹریک تباہ کرچکا ہے۔ ملزم شفیع برفت کا قریبی ساتھی ہے جو سندھ میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلارہا ہے۔ پولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.