10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:25
کراچی:شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ڈرگ روڈ اور اولڈ اقبال آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد نامعلوم مشتعل افراد نے علاقے میں فائرنگ کرکے دکانیں بند کرادیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہرا س اور دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کیا۔