10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:44
خانیوال:8سالہ لڑکےکا7سال کی بچی سے نکاح کرانے کی کوشش
اے آر وائی - خانیوال کی تحصیل کبیروالامیں پولیس نے آٹھ سالہ لڑکے کی سات سالہ بچی سے نکاح کرانےکی کوشش ناکام بنادی۔ کبیروالا کے رہائشی اللہ دتہ اور اس کے قریبی رشتہ دار محمد نواز نے جائیداد کو تقسیم سے بچانے کے لیے آٹھ سالہ یاسین اور سات سالہ سمیرا کی شادی کرانے کی کوشش کی۔ کم عمر بچوں کا نکاح پڑھایا جارہا تھا کہ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
نابالغ بچوں کا نکاح پڑھانےوالا نکاح خواں موقع سےفرارہوگیا۔ پولیس کا کہناہےکہ نکاح رکوادیا گیا،مزید کارروائی درخواست موصول ہونے پر کی جائے گی۔