11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:16
لاہور:طالبات کی ہلاکت کے خلاف احتجاج
اے آر وائی - لاہور میں دو روز قبل نجی گروپ آف کالجز کے زیراہتمام ہونے والے میوزک کنسرٹ اورانتظامیہ کی نااہلی کے باعث تین طالبات کی ہلاکت کے خلاف طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالبات کو کمپس سے باہر آنے اور میڈیا کو یونیورسٹی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج کے خطرے کے پیش نطرسیکنڈ شفٹ کی کلاسوں کے لیے چھٹی کا اعلان کر دیا۔
طالبات نے میوزک کنسرٹ میں انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ہونے والی بھگدڑ کے دوران ہلاک ہونے والی تین طالبات کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی بھی کی۔