تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:8

جامعہ کراچی نے الحاق شدہ کالجز میں داخلوں کا اعلان کردیا

اے آر وائی - جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں بی اے، بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول و دوئم کے لئے داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ داخلے 16 جنوری تا 07 فروری تک ہوں گے۔



ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق جامعہ کراچی میں الحاق شدہ کالجز کے پرنسپل کی میٹنگ کا اجلاس زیر صدارت پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خان منعقد ہوا جس میں رجسٹرار پروفیسر ایم کلیم رضا خان الحاق کمیٹی کے سربراہ پروفیسر منصور احمد اور دیگر حکام نے شرکت کی۔



اجلاس میں سال 2012 ءکے داخلوں کے لئے پالیسی کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے مطابق تمام الحاق شدہ کالجز میں بی اے ،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول / دوئم میں داخلے 16 جنوری تا 7 فروری بغیر لیٹ فیس دیئے جائیں گے۔ داخلوں کے بعد کلاسز کا باقاعدہ آغاز 08 فروری 2012 ءسے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.