12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:36
کراچی:مختلف واقعات کےدوران 6افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گرومندر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سندھ ہائی کورٹ کے وکیل مقبول الرحمان ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔ مقبول الرحمان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
نیو مظفر آباد کالونی میں عوامی کالونی تھا نے کا اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ گلستان رفیع میں چونتیس سالہ غلام رسول کو ہلاک کردیاگیا۔ ملیر میں گزشہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے وال پینتیس سالہ فقیر محمد رات گئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ فیروز آباد تھانے اور سکندر گوٹھ سے لڑکی لعش ملی جسے نا معلوم ملزمان نے زیادتی کے بعدگلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور لعش پھینک کر فرار ہوگئے مقتولہ بچی گلستان جوہر کی رہائشی اور دوسری جماعت کی طالب علم تھی ۔