تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:35

میرا کے خلاف عدالتی کارروائی نہیں کررہا،مہیش بھٹ

اے آر وائی - ممبئی: بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ میرا ذہنی طور پر پریشان ہیں اس لئے وہ ان کے دئے گئے بیان کے خلاف کوئی عدالتی کارروائی نہیں کررہے۔ مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہ صرف خود میرا کی جانب سے دئیے گئے بیان پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اپنی اہلیہ کو بھی کسی قسم کی عدالتی کارروائی سے منع کردیا ہے۔



اپنے ڈرامے کی پروموشن تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔ وہ یہ بات قبول کرنے کو تیار نہیں کہ اب ان کی ڈھلتی عمر سے فلمی شائقین متاثر نہیں ہوں گے۔ ان کا فلمی سفر اب ختم ہو چکا ہے اور وہ ان سے ساتھ جھگڑے میں وقت برباد نہیں کرنا چاہتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.