تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 مئی 2012
وقت اشاعت: 13:13

تیری میری کہانی: راحت فتح علی کے گانے ’اللہ جانے‘کی ویڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…وشال بھردواج کی فلم کمینے سے مقبول ہونے والی جوڑی شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ہدایت کار کنال کوہلی کی فلم ’تیری میری کہانی‘میں ساتھ نظر آئے گی۔تیری میری کہانی کے لیے بالی ووڈ میں اپنی گائیکی کا سکہ جمانے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کے گانے ’اللہ جانے‘ کی وڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں شاہد اور پریانکا کو ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے ۔ہدایتکار کنال کوہلی کی اس فلم کی کہانی تین مختلف شہروں میں بسنے والے تین رومانوی جوڑوں کے گردگھو متی ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں رو مانوی جو ڑوں کا کر دار پر یانکا اور شا ہد کپور ہی اداکررہے ہیں جس کیلئے انہیں مختلف گیٹ اپس تبدیل کرتے دکھایا گیا ہے۔ہدایتکار کنال کوہلی کی اس فلم کو انہوں نے خود سنیل لولا اور وکی بہری کیساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے جسکا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔تین دوروں پر مشتمل یہ رومانٹک ڈرامہ فلم تیری میری کہانی22جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.