7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:35
ٹیکس نہ دینے پر راحت فتح علی خان اور علی ظفر کو نوٹس جاری
اے آر وائی - لاہور : ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان اور علی ظفر کو نوٹسز جاری کردئیے ۔ راحت فتح علی خان کی سادگی دیکھیے کہتے ہیں کہ وہ ٹیکس قوانین سے واقف نہیں تھے، آئندہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کریں گے۔
لاہور ایف بی آر نے فور وہیل لگژری جیپ، کئی گھر اور 16 لاکھ روپے ہوٹل کا بل ادا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے گلوکار راحت فتح علی خان کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیا تھا۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکس قوانین سے لاعلم تھے اس لئے انہوں نے آج تک کبھی ٹیکس ادا نہیں کیا، تاہم وہ جلد اپنے تمام اثاثوں کا تخمینہ لگاکر ٹیکس ریٹرن جمع کرادیں گے۔