7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37
بھارتی حسینہ تینزن نے مس تبت2011کا تاج اپنے سرپر سجا لیا
اے آر وائی - دھرم شالہ : بھارت میں ہوا ملکی حسن کا مقابلہ بھارتی حسینہ تینزن نے مس تبت دوہزارگیارہ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
مس تبت کے مقابلے میں یوں تو کئی خوبصورت الہڑ لڑکیاں شامل تھیں۔ لیکن تینزن خوبصورتی کے علاوہ چار زبانوں پر عبور اور ذہانت کی وجہ سے مس تبت کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دھرم شالہ میں ہونے والی یہ رنگا رنگ تقریب رنگوں اور خوشیوں سے بھرپور تھی جہاں مقابلے میں شامل لڑکیوں نے روایتی ملبوسات پہن کر اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کی۔