9 جون 2011
وقت اشاعت: 2:0
گلیمر ایوارڈز کے ریڈکارپٹ پرہالی ووڈ ستاروں کی جھلملاہٹ
اے آر وائی - لندن : لندن میں ہوا گلیمرایوارڈزکاریڈکارپٹ، کم کرڈیشین اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا لباس تیار کرنے والی ڈیزائنر سارا برٹن کو گلیمر وومن آف دی ایئر کا ایوارڈدیاگیا۔
لندن کی خوبصورت شام میں ہالی ووڈستاروں اور معروف ماڈلز نےگلیمرایوارڈکے ریڈکارپٹ پر شرکت کی۔جہاں ہر ایک کے چہروں پر خوشی اور تجسس تھا۔ان کا کہناتھا کہ خواتین ہوں اور وہ بھی ہالی ووڈاسٹار ۔پھرگلیمرس ہونے کا اعزاز ملنا تو حق بنتا ہے۔
ہالی ووڈ ماڈلز اور اداکاروں میں یہ بازی لے گئیں ماڈل کِم کرڈیشین اور گِلی اسٹار میتھوو ۔جنہیں سال کی گلیمر وومن کا ایوارڈملا۔ان کے ساتھ ساتھ کیٹ مڈلٹن کا لباس تیار کرنے والی سارابرٹن بھی شھرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور انہیں بھی سال کی گلیمر ومن کا اعزاز حاصل ہوا۔