9 جون 2011
وقت اشاعت: 2:11
بالی ووڈکی کامیڈی فلم بھیجا فرائی ٹو کامیوزک ریلیز
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈکی کامیڈی فلم بھیجا فرائی ٹو کامیوزک ریلیز کردیا گیا۔ بھارت کی فلم نگری ممبئی میں بالی ووڈاداکاروں نمیشا لامبا اور ونے نے پریس کانفرنس کی اور میوزک البم ریلیز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دوہزارسات میں بننے والی فلم بھیجا فرائی میں کوئی گانا نہیں تھا لیکن بھیجا فرائی ٹو میں گانوں کا زبردست کلیکشن موجود ہے۔ اداکارہ منیشا لامبا کا کہنا تھا کہ فلم بھیجا فرائی ٹو میں پرانی ہندی فلموں کے بے شمار گانوں کو نئے اندازمیں پیش کیا گیا ہے جو سننے والوں کو یقینا پسند آئے گا۔