9 جون 2011
وقت اشاعت: 2:30
انجلینا جولی فلم سالٹ کے سیکوئیل کے لیے تیار
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈاداکارہ انجلینا کی فلم سالٹ نے باکس آفس پرکوئی جادو نہ جگایا پھر بھی انجلینا مایوس نہیں ہوئیں اور فلم سالٹ کا سیکوئیل بنانے کے لئے تیار ہوگئی ہیں۔ فلم میں انجلینا نے سی آئی اے آفیسر کا کرداراداکیاتھا۔۔
انجلینا جولی کے کیا کہنے ، جن کے پہاڑوں جیسے حوصلے ہیں ۔ اب یہی دیکھ لیں گزشتہ سال انجلینا کی کوئی فلم کامیاب نہیں ہوئی ۔مگر پھر بھی وہ اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔