تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:58

اسامہ بن لادن پر بننے والی فلم کی شوٹنگ بھارت میں ہوگی

اے آر وائی - القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی زندگی پر بنائی جانے والی ہالی ووڈ فلم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پاکستان کے بجائے بھارت میں بنائی جائے گی۔ سال دوہزار گیارہ کی سب سے بڑٰی خبر اسامہ بن لادن کی ہلاکت تھی۔ جس کے بعد ہالی ووڈ فلم ڈائریکٹرز کو فلم بنانے کے لئے ایک نیا موضوع مل گیا۔



اس فلم کےبارے میں کہا جارہا تھا کہ اس کی شوٹنگ پاکستان میں کی جائے گی۔ مگر سیکیورٹی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے فلم ڈائریکٹر کیتھرین نے بھارت میںن شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس لئے بھارتی پنجاب اور راجھستان میں پاکستانی علاقے ایبٹ آباد سے ملتی جلتی جگہوں پر فلم کی شوٹنگ کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.