تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 فروری 2012
وقت اشاعت: 2:23

ادکارہ میرا کی گھڑی مل گئی

اے آر وائی - اداکارہ میرا کی خوشیوں میں بھنگ ڈالنے والا ایک معاملہ حل ہو گیا۔ چوری ہونے والی قیمتی گھڑی اٹھارہ گھنٹے بعد اپنے ہی ملازم یوسف سے برآمد ہو گئی۔



میرا کی منگنی کی خوشی اس وقت ماند پڑھ گئی جب ان کے گھر سے بائیس لاکھ روپے مالیت کی گھڑی غائب ہو گئی ۔ اس واقعہ کے بعد میرا اتنی غمزدہ تھیں کہ وہ اے آر وائی نیوز کے کیمرہ کے سامنے بھی نہیں آئیں اور واقعہ سے متعلق انکی والدہ اور بھائی کو معلومات فراہم کرنی پڑیں۔ تاہم بعدمیرا نے اے آر وائی نیوز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ گھڑی چور ان کا اپنا ملازم یوسف ہی تھا ۔اور اس نے میڈیا کے سامنے نہ لانے کی شرط پر انہیں گھڑی واپس کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.