تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:16

آسکرایوارڈز: نامزد فلموں میں پہنے گئے ملبوسات کی نمائش

اے آر وائی - آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل فلموں میں پہنے گئے ملبوسات کی لاس اینجلس میں نمائش کی گئی۔ آسکر ایوارڈزکے لئے نامزد فلموں میں استعمال کئے گئے ملبوسات کو لاس اینجلس فیشن انسٹیٹیوٹ میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔



سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے فلم ’دی آرٹسٹ‘، ’ہیوگو‘، اور ’ ڈبلیو۔ای‘ کے اداکاروں کے ملبوسات۔ شو کی سب سے دلچسپ بات ’دی آرٹسٹ ‘کی مرکزی اداکارہ کا اورنج لباس تھا کیونکہ فلم بلیک اینڈ وائٹ تھی۔



میڈونا کی فلم ’ ڈبلیو۔ای‘ کے ملبوسات بھی نمائش کا اہم حصہ تھے جو اپنی منفرد ڈیزائنگ اور رنگوں کی وجہ سے آسکر نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.