22 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:31
امریکی صدر اوباما نے وائٹ ہاؤس میں گایا گانا
اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما نے وہائٹ ہاوٴس میں ہونے والی ایک تقریب میں گانا گا کر سب کو متاثرکردیا۔ امریکی گلوکاروں کے اعزازمیں سجائی گئی محفل میں صدر اوباما نے ’سوئیٹ ہوم شکاگو‘ کی کئی لائینیں گنگنا کر حاظرین کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر مشیل اوباما نے بھی اپنے شوہر کی گائیکی کا بھرپور لطف اٹھایا ،گانے کے دوران اوباما کا ساتھ مشہور گلوکار بی بی کنگ نے دیا۔ اس خصوصی محفل موسیقی میں بڈی گائے، مائیک جیگر، گیری کلارک اور دیگرمقبول گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔