تازہ ترین سرخیاں
Please install font for better text view. / بہتر لکھائی یا بہتر متن دیکھنے کے لئے فونٹ انسٹال کریں۔
فونٹ انسٹال کرنے کے لئے اس صفحے پر جائیں
 شوبز 
22 فروری 2012
وقت اشاعت: 20:59

سیف علی خان کا حقیقی ایکشن کامظاہرہ، تاجر کی ناک توڑدی

اے آر وائی - بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے حقیقی زندگی میں بھی ایکشن کا مظاہرہ کیا اور ایک شہری کی ناک پر دے مارا مکہ، جو موجود تھا اس ہوٹل میں جہاں سیف اور کرینہ بھی تھے۔



واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی کے تاج پیلس ہوٹل میں موجود تاجر اقبال شرما نے سیف کو اونچی آواز میں بات کرنے سے روکا۔ جو کرینہ کپور کے ساتھ کھانا کھانے میں مصروف تھے۔ تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد سیف آ گئے طیش میں اور نشانہ بنا ڈالا شرما کی ناک کو۔



چھوٹے نواب سے ٹھکائی کھانے کے بعد شرما نے ان کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کروا دی۔ اب اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے پہچانے جانے والے سیف کو حقیقی زندگی میں ایکشن دکھانے کے بدلے میں کرنی پڑسکتی ہے حوالات کی سیر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.