23 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:17
بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن کی فلموں کے ری میک بھی ہٹ
اے آر وائی - بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن کی فلموں کی کامیابی کا حال دیکھئے۔سالوں بعد ری میک بنے،وہ بھی ہٹ ہوگئے۔امیتابھ بچن کی دوفلمیں انیس سو اٹھہترکی ” ڈان“ اورانیس سو نوے کی ”اگنی پتھ“ کی آگ آج تک جل رہی ہے۔فلم ”ڈان“ نے کھڑکی توڑ بزنس کیا تو اس کے ری میک میں ”ڈان“ اور” ڈان ٹو“ کی کامیابی نے سارے ریکارڈبریک کردیئے۔
ابھی” ڈان ٹو“ کی کامیابی جاری ہی تھی کہ بگ بی کی ایک اور فلم ”اگنی پتھ “کی آگ بھڑک اٹھیجس کے بعد انیس سو تہترمیں بنائی گئی فلم ”زنجیر “کا ریک میک بنایاجارہاہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سنا جارہاہے کہ فلم” شعلے “بھی دوبارہ بنائی جارہی ہے۔