23 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:23
جوڑی بریکرز‘کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
اے آر وائی - اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور تہلکہ انٹرٹینمنٹ لارہے ہیں باکس آفس کا ریکارڈتوڑنے۔۔۔ فلم” جوڑی بریکرز“۔رومانس اورکامیڈی سے بھرپور یہ فلم چوبیس فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
ایسے لوگ جواپنی گرل فرینڈسے پریشان ہوں اور تعلق توڑنا چاہتے ہوں،انہیں اب ضرورت نہیں پریشان ہونے کی۔۔کیونکہ سڈکھنہ آپ کو جوڑی بریک کروانے کے بہترین ٹپس دیں گے فلم جوڑی بریکرز میں۔۔لڑکی بوائے فرینڈسے پریشان ہو یا پھر گرل فرینڈ سے ہو کوئی بیزار،،بیجوڑ جوڑوں کاتوڑ کرنا سڈ کھنہ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
اس بزنس کو چارچاند لگائے تیکھے نینوں والی سونالی نے جس کی پوکٹ میں دل جلوں کے لئے ہزاروں ٹوٹکے ہیں لیکن دوسروں کو بریک کرنے والوں کی ایک دن بنی اپنی ہی جوڑی۔ اور پھر یہی جوڑی بریکر بن گئے جوڑی میکر۔۔۔۔کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم” جوڑی بریکر“تہلکہ اینٹرٹینمنٹ ریلیز کررہی ہے۔۔۔ پاکستان میں چوبیس فروری کو۔۔ایکسلوزو میڈیا پارٹنر ہے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک۔۔۔