23 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:8
اداکارہ میرا قانونی نوٹس ملنے پر چراغ پا
اے آر وائی - لالی ووڈکوئین میرا،عتیق الرحمن کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے پر سیخ پا ہیں۔ میرا جی کے شوہرہونے کے دعویدار عتیق الرحمن کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تو وہ غصے میں آگئیں اور جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ منگنی یا شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے۔عتیق الرحمن کون ہوتے ہیں ان پر اعتراض کرنے والے۔
میرا نے اپنے منگیتر نوید پرویز کوبھیجے گئے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا وکیل قانونی کارروائی کرے گا۔
ادھر ان کے منگیتر کیپٹن نوید نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان بہت خوشگوار رہا۔ رواں سال کے آخر میں وہ میرا سے شادی کرلیں گے۔ امریکا روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن نوید نے کہا کہ وہ پاکستان سے حسین یادیں لے کر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کے بارے میں بہت کچھ کہا جارہا ہے لیکن وہ ماضی نہیں، مستقبل دیکھ رہے ہیں۔