25 فروری 2012
وقت اشاعت: 2:9
ودیابالن مداح سےخوفزدہ،پولیس کوگھر بلالیا
اے آر وائی - بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو ایک مداح نے خوفزدہ کردیا۔جس پر اوولالا گرل کو مدد کے لئے پولیس بلانی پڑگئی۔
ودیا بالن نے جب سے ڈرٹی پکچر میں اداکاری کی ، ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ایسا ہی ایک دیوانہ ودیا کے پیچھے ہر وقت رہنے لگا۔ کبھی وہ فلم کے سیٹ پر پہنچ جاتا تو کبھی راستے میں تنگ کرتا۔
ایک دن تو حد ہی ہوگئی۔ جب یہ دیوانہ ودیا بالن کے گھر تک آن پہنچا۔ پھر توودیا بے حد خوفزدہ ہوئیں اور انھوں نے فورا پولیس طلب کرلی۔جس کے بعد پولیس نےمداح کو تنگ کرنے پر جیل جانے کی وارننگ دے دی۔