13 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:15
جشن آزادی پر فلمی ستاروں کا اظہار مسرت
اے آر وائی - پاکستان کا ہر شہری جشن آزادی پر اپنے جزبات کا اظہار کر رہا ہے ۔ وطن عزیز ہوگیا ہے پینسٹھ سال کا۔ایسے میں فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات نے دی مبارکباد۔فلم اسٹار ریشم نے جشن آزادی کے مو قع پر ملک کو شاد آباد اور پر امن رہنے کی دعا دی۔
فلم پروڈیوسر سنگیتا یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئےکچھ اداس بھی نظرآئیں۔ کہتی ہیں ہمیں انگریزوں سے آزاد کرواکر اپنوں نےغلام بنادیا۔ اداکار کاشف محمود اس سال بھی پرعزم ہیں کہ اس بار تقدیر کو بدل کر دکھائیں گے۔
اداکار ندیم عباس نے تہہ دل سے دی جشن آزادی کی مبارکباد دی ۔ اداکارہ مدیحہ شاہ ملکی حالات کے باوجود بے حد پرجوش نظرآئیں۔انہیں یقین ہے کہ نوجوانوں کا حوصلہ ملک کو خوشحالی کی طرف لے آئے گا۔