14 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:17
جشن آزادی پرالحاج صدیق اسماعیل کیلئے ستارہ امتیاز کا اعزاز
اے آر وائی - جشن آزادی پرصدرمملکت نے جن شخصیات کوسول اعزازات دینے کااعلان کیا ہے ان میں ایک نام الحاج صدیق اسماعیل کابھی ہے جنہیں ستارہ امتیازدیا جارہا ہے۔
جب بھی حمد ونعت خوانی کاذکرہوتاہے تو اس میں ایک نام ذہنوں میں الحاج صدیق اسماعیل کاابھرتاہے۔صدیق اسماعیل اپنی سریلی مدبھری آواز اورمنفرداسٹائل کے باعث نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی ایک مقام رکھتے ہیں۔
ملک بھرمیں ان کاتصور حمد ونعت خوانی کے بانیوں میں کیاجاتاہے اور وہ پہلے نعت خواں ہیں جنہوں نے کراچی میں قومی ٹی وی پرانیس سوسڑسٹھ میں ٹرانسمیشن کے دوران نعتیں پڑھیں۔
اس کے علاوہ معروف پروگرام ’نیلام گھر، حیٰ علی الفلاح اور کسوٹی جیسے پروگراموں میں نعت خوانی کے مقابلوں میں جج کے فرائض بھی انجام دیئے۔ اے آروائی ڈیجیٹل اورکیوٹی چینل سے بھی منسلک ہیں اورسیکڑوں کی تعدادمیں حمد اور نعتیں پڑھیں۔
الحاج صدیق اسماعیل نے بیرون ملک امریکہ ،سعودی عرب ،برطانیہ ،ہالینڈ اور بیلجیم سمیت کئی ممالک میں ہونیوالے نعت خوانی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہیں انیس سوپچاسی میں پرائڈآف پرفارمنس سے نوازا گیا اوراب انہیں یوم آزادی پرستارہ امتیاز دیاجارہاہے۔