15 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:22
ممبئی:کیا دلی کیا لاہور کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا
اے آر وائی - بھارتی فلم کیا دلی کیا لاہور کا آفیشل ٹریلر لانچ کردیا گیا۔ کرن اروڑا نے اپنی فلم کیا دلی کیا لاہور میں دو فوجی کرداروں کے ذریعے پاکستان اور ہندوستان میں پیدا ہوجانے والے تناؤ کو ختم کر کہ ایک دوستانہ ماحول بنانے کی کوشش کی ہے، فلم اکتوبردوہزاربارہ میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔