تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:45

شب قدر، کیو ٹی وی پر خصوصی نشریات

اے آر وائی - اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے زیراہتمام کیو ٹی وی پر شب قدر کی مناسبت سے خصوصی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔ کیو ٹی وی کی خصوصی نشریات محافل شب قدر کراچی اور لاہور سے براہ راست پیش کی جائیں گی۔ جس کا اختتام دعا پر ہوگا۔



کیوٹی وی کے زیراہتمام شب قدر کی مناسبت سے خصوصی نشریات کا سلسلہ طاق راتوں میں جاری ہے، ستائیس ویں شب کیلئے کراچی سے کیوٹی وی پیش کررہا ہے۔ محافل حمدونعت، مختلف عالم دین اور اسکالر کی تقاریر اور دعاسے خصوصی نشریات کا اختتام ہوگا۔



مینار پاکستان لاہور سے منہاج القران کے زیراہتمام کیو ٹی وی پر براہ راست نشریات پیش کی جائیں گی،جس میں خصوصی طورپر معروف اسکالر ڈاکٹر طاہر القادری دعا کرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.