تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اگست 2012
وقت اشاعت: 2:9

نصرت فتح علی خان کو بچھڑے15برس ہوگئے

اے آر وائی - سولہ اگست 1997ء کو ہم سے بچھڑنے والےعالمی شہرت یافتہ فنکار نصرت فتح علی خان کی آج پندرھویں برسی منائی جا رہی ہے ۔



فن موسیقی اور گائیکی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد کے علاقے جھنگ بازار میں اپنے وقت کے نامور قوال استاد فتح علی خان کے ہاں پیدا ہوئے ۔ 1965ء میں فنی سفر کا آغاز کرنے والے نصرت فتح علی کا پیدائشی نام پرویز رکھا گیا جو ایک بزرگ نے تبدیل کروا دیا ۔ 1974 ء میں عارفانہ کلام پر مشتمل پہلا البم ریلیز کیا ۔ انہوں نے پہلی قوالی اپنے گھر کے سامنے واقع دربار لسوڑھی شاہ پر گائی جبکہ 1986ء میں مغربی سازوں کے ساتھ قوالی دم مست قلندر گا کر دنیا میں اپنے فن کی دھاک بٹھا دی ۔



نصرت فتح علی خان کا خاندان چھ سو سال قبل افغانستان سے ہجرت کر کے انڈیا اور پھر فیصل آباد آن بسا ۔ قوالی ٗ غزل سمیت ہر صنف میں نام کمانے والے نصرت فتح علی خان کی سینکڑوں کیسٹس اور سی ڈیز ریلیز ہوئیں ۔ امن کا پیغمبر کا خطاب پانے والے نصرت فتح علی نے خود بھی نعتیں اور قوالیاں لکھ کر گائیں ۔ ان کے لئے گیت لکھنے والے شاعر رفیق پاشا کہتے ہیں ۔ نصرت فتح علی خان فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک حساس انسان بھی تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.