17 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:57
اے آروائی ڈیجیٹل کی سیریل” میری لاڈلی“ مقبول ترین قرار
اے آر وائی - اے آروائی ڈیجیٹل پر نشرہونے والی ڈرامہ سیریل میری لاڈلی نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑدیئے۔ڈرامے کو ناظرین نے خوب سراہاجس کے باعث یہ پاکستانی تاریخ کی مقبول ترین ڈرامہ سریل قرار پائی۔
اے اینڈ بی پروڈکشن کے ڈرامے کوماہا ملک نے تحریر کیاجبکہ ندیم صدیقی نے ہدایات دیں۔ ڈرامے میں ماریہ واسطی، سمیع خان،احسن خان،تحریم زبیری،سجل علی اور عروت الاقصیٰ نے نمایاں کردارادا کیے۔
ڈرامہ سیریل میری لاڈلی کی آخری قسط اے آروائی ڈیجیٹل پر ہفتہ اٹھارہ اگست کی شب آٹھ بجے پیش کی جائے گی۔