26 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:20
پریانکا چوپڑا اب گلوکاری کے جوہر دکھائیں گی
اے آر وائی - بالی وڈ کی سانوی سلونی اداکارہ پریانکا چوپڑا اب گلوکاری کے جوہر دکھائیں گی۔پریانکا چوپڑا اپنے گانوں پر مشتمل البم رواں سال ستمبر میں ریلیز کررہی ہیں ۔
ان مائی سٹی نامی پریانکا کے البم کو معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کے پرڈیوسر ریڈون نے تیار کیا ہے ۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آواز کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک ہندی اور امریکی استاد سے مدد لے رہی ہیں۔